قومی اسمبلی :حکومت زرداری،شاہد خاقان سعدرفیق، خورشید شاہ کوپیش کرنے میں ناکام

102

اسلام آباد(صباح نیوز)پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود اپوزیشن کے اسیرارکان قومی اسمبلی نہ لائے جاسکے، حکومت انہیں پیش کرنے میں ناکام رہی، اپوزیشن بھی کوئی موثر احتجاج نہ کرسکی۔ اسپیکر اسد قیصر نے سابق صدرمملکت آصف علی زرداری،سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ، خواجہ سعدرفیق، سید خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہوسکا ۔ متذکرہ4 ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری ہونے کے باوجود انہیں قومی اسمبلی میں پیش کرنے میں حکومت ناکام رہی ۔ پارلیمنٹ سے اس بارے میں وزارت داخلہ کو آگاہ کیا گیا تھا۔