اسلام آباد (صباح نیوز) چیئر مین سعودی شوریٰ کونسل ڈاکٹر عبداللہ بن محمد الشیخ پارلیما نی وفد کے ہمراہ 3روزہ دورے پر اسلام آبادپہنچ گئے۔ وفد کا استقبال اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کیا۔وفد میں سعودی شوریٰ کے اراکین کے علاوہ شوریٰ کے اعلیٰ افسران بھی شامل ہیں۔ چیئرمین سعودی شوریٰ نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے۔