لاہور (نمائندہ جسارت) مجلس احراراسلام پاکستان کے سیکرٹری جنرل عبداللطیف خالدچیمہ 5دسمبر جمعرات (آج) ایک روزہ دورے پر راولپنڈی /اسلام آباد جائیں گے وہ اپنی جماعت کے تنظیمی امور کا جائزہ گے اور تحریک ختم نبوت کی تازہ صورتحال کے حوالے سے احرار کارکنوں کوبریفنگ دیں گے ۔6دسمبر کو وہ لاہورکی جامع مسجد ختم نبوت چندرائے روڈ نزد چونگی امرسدھومیں ’’ریاست مدینہ اوراس کے تقاضے ـــ‘‘کے موضوع پر خطبہ جمعہ دیں گے ۔بعدازاں وہ مرکزی دفتر لاہورمیں قیام کریں گے اور مجلس احراراسلام کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کریں گے۔