الخدمت کے تحت حیدرآباد،دادو سمیت مختلف شہروںمیں وہیل چیئرز تقسیم

302

حیدر آباد(اسٹاف رپورٹر) معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن سندھ کے تحت تھر پارکر،ٹھٹھہ ،سکھر،ٹنڈو الٰہیار،شہداد کوٹ، ٹنڈومحمد خان،سکرنڈ، حیدرآباد ، مٹیاری،بدین،میر پور خاص،دادو،جامشور میںمعذورمیں وہیل چیئر تقسیم کی گئیں، قبل ازیںمختلف شہروں میں آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں معذوروں،سرکاری افسران،سیاسی ، سماجی رہنما اور علاقہ مکینوں کی کثیر تعداد میں شرکت کی،تقریب میں بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کیے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد عارف کلہوڑ، میونسپل چیئر مین شہداد کوٹ میر مٹھل خان مغیری ،مختیار حسین جمالی چیئر مین میونسپل کمیٹی بولاڑی،ڈائریکٹر کمیونٹی سروسز الخدمت سندھ عبدالرحمن فدا،الخدمت کے ضلعی صدور،امرائے اضلاع نے معذور افراد میںوہیل چیئرزکے علاوہ سردیوں کی مناسبت سے کپڑے ،تحائف اور فوڈ پیک بھی تقسیم کیے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ الخدمت فائونڈیشن معذور افرادکوکار آمد اور مفید شہری دیکھناچاہتی ہے۔ضلعی صدور نے کہا کہ الخدمت کے تحت ملک بھر خاص طورپر اندرون سندھ معذور افراد میں وہیل چیئرز کی تقسیم کا سلسلہ سال بھر جاری رہتاہے،وہیل چیئرز ملنے کے بعد بہت سے معذوروں کی زندگی رواں دواں ہو گئی ہے۔ امرائے اضلاع نے کہا کہ حکومت اور عوام کی ذمے داری ہے اپنے دکھی بھائیوں کی دیکھ بھال کریں ان کو مشکلات سے نکالنے کا راستہ تلاش کریں، معذور افراد کاسرکاری ملازمتوں کے ساتھ ساتھ نجی اداروں میں بھی ملازمتوں کا کوٹہ مختص ہونا چاہیے۔
الخدمت سندھ