جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس تعینات،نوٹیفکیشن جاری

439

حکومت نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری کے بعدوزارت قانون نے جسٹس گلزار احمد کی بطور چیف جسٹس پاکستان تقرری کانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔جسٹس گلزار احمد 21 دسمبر 2019 کو چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف لیں گے،جسٹس گلزار احمد پاکستان کے 27 ویں چیف جسٹس ہوں گے۔

صدر پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 175 اور 177 کے تحت اختیار استعمال کرتے ہوئے جسٹس گلزار احمد کے تقرر کی منظوری دی۔