جاتی عمرہ پر عوام کے214کروڑ13لاکھ خرچ ہوئے، مراد سعید کا انکشاف

349
تحریک عدم اعتماد پر اپوزیشن کو ناکامی ہوگی، مراد سعید

وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ جاتی عمرہ پرپچھلےپانچ سال کے دوران عوام کے214کروڑ13لاکھ خرچ ہوئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مراد سعید نے کہا کہ شہبازشریف کےسیکورٹی پرقومی خزانےسے 830 کروڑ جب کہ جاتی عمرہ پرپچھلےپانچ سال میں عوام کے214کروڑ13لاکھ خرچ ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ہاوس کے علاوہ ذاتی5گھربھی کیمپ آفسسز، ذاتی دورے،خصوصی جہاز،گھر کےخرچےاسکےعلاوہ ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اب انکشاف ہواکہ کرپشن کاپیسہ بلٹ پروف لینڈکروزرمیں بھراجاتااورپروٹوکول میں منتقل ہوتارہا ہے۔