احتسابی عمل میں جدیدٹیکنالوجی کا استعمال کارآمدہوگا‘ اسد عمر

85

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ ملکی اداروں میں شفافیت اور احتساب کے فروغ میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال مستقبل میں اہم ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پالیسی ادارہ برائے پائیدار ترقی کے تحت ترقیاتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ریونیو اکھٹا کرنے میں بھی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی
اہمیت کی حامل ہے ،ڈیجیٹل مصنوعات کے ذریعے کاروبار خاطر خواہ ترقی کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال سے پاکستان کو درپیش متعدد مسائل کا حل ممکن ہے ،انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کو مزید بااختیار بنانے پر یقین رکھتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ صوبوں، وزارتوں، نجی شعبے کے اشتراک سے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی حکمت عملی تشکیل دینا وقت کی اہم ضرورت ہے ، ڈیجیٹل معیشت کے فروغ سے ملکی نوجوانوں کو بااختیار بنانے میں مدد ملے گی۔ یجیٹل معیشت کی ترقی میں ہمیں معاشرے کے مستحق طبقے اور دور دراز علاقوں کو بھی شامل کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو تعلیمی اداروں، نجی سرمایہ کاروں کو ساتھ لے کر چلنا ہے تاکہ ہم جدید ٹیکنالوجی سے ہمکنار ہو سکیں۔
اسد عمر