پروڈکشن آرڈر سے متعلق اسپیکر کے آئینی اختیار پر شاہد خاقان کے وکیل سے دلائل طلب

90

لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف
درخواست پر اسپیکر کے آئینی اختیار کے حوالے سے درخواست گزار کے وکیل کو دلائل کیلیے طلب کرلیا۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ قانون کے تحت کسی رکن اسمبلی یا حلقے کے عوام کو نمائندگی کے حق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا، عدالت شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا جائے۔ وفاقی حکومت کے وکیل نے کہا کہ اسمبلی سیشن ختم ہونے کے باعث درخواست غیر مؤثر ہے لہٰذا مستردکی جائے۔ عدالت نے اسپیکرکے آئینی اختیار کے حوالے سے شاہد خاقان عباسی کے وکیل کو دلائل کیلیے طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔
پروڈکشن آرڈر