رحیم یارخان (اے پی پی) بوسیدہ حال ریلوے ٹریک کریک ہو جانے کے باعث کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس رحیم یارخان ریلوے اسٹیشن پر رکنے کے بعدمنزل کی جانب روانہ ہوئی تو ریلوے اسٹیشن سے چند گز کے فاصلے پرہی کریک موجود تھا، مقامی افراد کی نشاند ہی پر ریلوے حکام نے متاثرہ ٹریک پر آنے والی دیگر مسافر ٹرینوں کو بھی مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا۔ ٹریک کی مرمت کے بعد شالیمار ایکسپریس کو منزل کی جانب روانہ کر دیا گیا۔