آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر

200

اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہر من اللہ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت پرکل سماعت کرے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق صدر آصف زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کی درخواست ضمانت سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ، چیف جسٹس اسلام آبادہائی کورٹ کی سربراہی میں 2رکنی بینچ سماعت کرے گا۔

سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی جانب سے فاروق ایچ نائیک پیروی کریں گے، پارک لین اورمنی لانڈرنگ اسیکنڈل میں ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواستیں دائر کی گئیں ہیں۔

 قبل ازیں سابق صدر آصف علی زرداری نے طبی بنیادوں پر ضمانت کے لئے درخواست دائر کی ، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار مختلف قسم کی بیماریوں کا شکار ہے اور انھیں چوبیس گھنٹے طبی امداد کی ضرورت ہوتی ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی عدالت طبی حالات کی سنگینی کے پیش نظر درخواست ضمانت منظور کرے۔