نیب لاہور نے شہباز شریف کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا

444

لاہور: قومی احتساب بیورو (نیب) نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے اثاثہ جات منجمد کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

نیب نوٹیفیکیشن کے مطابق ان اثاثہ جات میں ماڈل ٹاؤن 96 اور 87 ایج کی رہائش گاہ سمیت چنیوٹ میں دو مقامات پر 180 اور 209 کینال کی جائیدادوں کو بھی منجمد کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

نیب نے بتایا کہ ماڈل ٹاؤن اور ڈونگا گلی میں واقع جائیدادیں نصرت شہباز شریف کے نام پر ہیں، دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ شہباز شریف نے جائیدادیں اپنی اہلیہ نصرت شہباز شریف کے نام سے بنارکھی ہیں۔

نیب کے مطابق شہباز شریف، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے خلاف کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی گئی، تمام تر تفتیش نیب آرڈیننس کے سیکشن 9 اے اور 10 کے تحت کی گئی۔

مکان نمبر 96 ایچ دی کوپرآیٹوو ماڈل ٹاؤن سوسائٹی لیمیٹڈ کا رقبہ چھ کنال ہے جبکہ نشاط لاجز ڈونگا گلی ایبٹ آباد کا رقبہ نو کنال اور ایک مرلہ ہے۔