پشاور (آن لائن) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت ایک طویل اور اہم اجلاس میں پشاور سے ڈی آئی خان موٹروے کی الائنمنٹ کی اُصولی منظوری دے دی گئی۔مجوزہ الائنمنٹ تقریباً 339 کلومیٹر طویل ہے جو 15 انٹر چینجز اور3 ٹنلز پر مشتمل ہے ، جس کے ذریعے جنوبی اضلاع اور تحصیلوں کے آبادی والے تمام دیہات اور قصبوں سمیت ترقی سے محروم علاقوں کو رسائی ملے گی۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جنوبی اضلاع کے عوامی نمائندوں کی مشاورت سے انٹر چینجز کے پلان کو حتمی شکل دی جائے۔ یہ موٹروے جنوبی اضلاع کے لیے موجودہ حکومت کا ایک بڑا منصوبہ ہے ، جس سے جنوبی خطے کی ترقی کے راستے ہموار ہوں گے اور عوام کو تیز رفتار سفری سہولت میسر آئے گی ۔ منصوبے پر تقریباً 250 ارب روپے لاگت آئے گی ۔