اسلام آباد ( آن لائن ) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 2روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا روانہ ہوگئے، وزیر خارجہ سری لنکا کی نومنتخب قیادت سے ملاقات کرینگے۔ دفترخارجہ سے جاری بیان کے مطابق شاہ محمود قریشی سری لنکن صدر گوتابیا راجاپاکسا ، وزیر اعظم مہند اراجا پاکسا اورہم منصب
دینش گونوردنہ سے ملاقات کرینگے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سری لنکن قیاد ت سے باہمی تعاون سمیت خطے کی صورتحا ل پربھی بات چیت کرینگے۔