اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ سابق صدر و چیف آف آرمی سٹاف پرویز مشرف ہمارے محسن ہیں جنہوں نے 1999میں نواز شریف سے ہماری جان چھڑوائی تھی۔ انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب پرویز مشرف حکومت میں تھے تو لوگ انکا سگار سلگانے کیلئے لائن میں کھڑے ہوتے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی امید اب انکے اپنے خاندان والوں کو بھی نہیں ہے۔ فواد چودھری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی توسیع کے معاملے میں تمام جماعتوں میں اتفاقِ رائے ہے، آئندہ سیشن میں آرمی چیف کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے حوالے سے قانون سازی مکمل ہوجائے گی۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا کہ اس سال سائنس اور ٹیکنالوجی کے بجٹ میں 600 گنا اضافہ ہوا، آئندہ سال بجٹ میں ہزار گنا اضافے کی کوشش کروں گا۔
فواد چودھری