آرمی ایکٹ پر تمام جماعتوں سے مشاورت کروں گا، اسد قیصر

117

اسلام آباد (صباح نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے حوالے سے عدالت عظمیٰ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے، پارلیمنٹ اپنا کردار ضرور ادا کرے گی ، ااگر کوئی قانونی سقم ہے تو اسے نکالا جائے گا۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر اسد قیصر نے کہاکہ متذکرہ معاملے میں پارلیمنٹ اپنا کام کرے گی اور اس کے لیے جو ضروری قانون سازی درکارہوگی کریں گے۔ اسپیکر نے کہاکہ آرمی ایکٹ کے حوالے سے عدالتی فیصلے کی روشنی میں تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کروں گا،ان سے رابطے کیے جائیں گے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ آرمی چیف کے تقرر کے حوالے سے پارلیمنٹ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی۔