ہماری حکومت آئی تو میں عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چیئر مین بناؤں گا،سراج الحق

382

اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان  سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ  ہماری حکومت آئی تو میں عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا  چئیرمین بناؤں گا۔

امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے اپنے ایک خطاب میں کہا ہے کہ کرتار پور راہداری  کو چند ماہ میں مکمل کرنے والے پشاور کے بی آر ٹی منصوبے کو مکمل نہ کرسکے ، اسلام آباد میں نالائق حکمرانوں نے سرکس سجایا ہوا ہے، آج کا یہ پروگرام حکومت کے لیے پیغام ہے کہ ترقی ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے قرضوں پر نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ اپنی پیداوار کے باوجود ٹماٹر کے نرخ تین سو روپے سے ذائد ہوگئے، پشاور کے سقراط ٹماٹر کے استعمال کے بجائے دہی کے استعمال کے مشورے دے رہے ہیں، حکومت کے اگلے پانچ سالوں میں موجودہ برسرروزگار لوگ بھی بے روزگار ہوجائیں گے، انٹرنیٹ کے اس دور میں بھی پچاسی فیصد نوجوان اس سہولت سے محروم ہیں۔

امیر جماعت اسلامی  نے کہا کہ لوگوں کا خیال تھا کہ ایک کھلاڑی کے وزیراعظم بننے سے کچھ ملے نہ ملے لیکن ہر یونین کونسل میں اسٹیڈیم تو ملے گا، لیکن افسوس کی بات ہے کہ پاکستان میں نوجوان کھیلوں کے میدان سے محروم ہیں ، ایک آدمی وزیراعظم کی سیٹ پر حادثاتی طور پر بیٹھ گیا لیکن وہ موزوں شخص نہیں، ہماری حکومت آئی تو میں عمران خان کو کرکٹ بورڈ کا چئیرمین بناؤں گا۔

انہوں  نے کہا کہ 6  مہینوں سے پی ٹی آئی کے ایک سینٹر سے 350 ڈیموں میں 50 ڈیمز کا نام پوچھ رہا ہوں، ان لوگوں کو حکومت مفت میں ملی ہیں جس کی انہیں قدر نہیں،یہ حکومت بچوں کی طرح فیڈر پر چل رہی ہے۔

امیر جماعت اسلامی  نے مزید کہا کہ  یہ حکومت مرغیوں اور کٹوں کو میگا پراجیکٹس کہہ رہے ہیں،قوم بتایں کہ انہیں لنگر خانے چاہیے یا کارخانے چاہیے، موجودہ بحران کے حوالے سے کہا کہ ملک پر نالائقوں کا لوٹا مسلط ہے، چیف جسٹس کو پیش کیا جانے والا مسودہ گزشتہ تین دن سے کہنے کے باوجود کاغلطیوں سے بھرا ہوا ہے،

انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی مرغیوں کی گردن پر بیٹھ کر چاند کی طرف سفر کرنے پر نہیں بلکہ تعلیم حاصل کرکے ملتی ہے، ایشین بینک کے سروے کے مطابق پاکستان میں دو کروڑ سے ذائد بچے تعلیم سے محروم ہیں۔