کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا کی ہمشیر انتقال کرگئیں جن کی نمازجناز ہ ان کے آبائی شہر جیکب آباد میں ادا کردی گئی، مرحومہ کچھ عرصے سے علیل اور مقامی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔دریں اثنا مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق، نائب امرا جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو ، لیاقت بلوچ،صوبائی امیر محمد حسین محنتی،سیکرٹری جنرل کاشف سعید شیخ، نائب امرا سندھ ممتاز حسین سہتو، حافظ نصراللہ عزیز، پروفیسر نظام الدین میمن، عبدالغفار عمر، اظہار الحق ،ناظم عمومی محمد دین منصوری اور ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات وزیرعلی جمالی نے مرحومہ کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔