اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر ریلوے شیخ رشید نے اپنی تبدیلی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین بطور وزیر ریلوے مجھ سے مطمئن ہے۔ ایک نجی ٹی وی میں گفتگو کرتے وفاقی شیخ رشید کا کہنا تھا کہ نیا سال ہوگا تو عمران خان مسائل پر قابو پالیں گے‘ مولانا فضل الرحمن نے بہت بڑی ایکسرسائز کی اور دھرنے کی ایک سال تیاری کی‘ وزیراعظم نے وزارت ریلوے میں 2مشیررکھنے کی اجازت دے دی ہے‘ میں ہی ایم ایل ون منصوبہ مکمل کروں گا‘ دھرنا دنیا کا سب سے مشکل کام ہے لیکن 7سال قید کاٹنا آسان ہے‘ مولانافضل الرحمن لوگوں کو لیکر ضرور آئے تاہم ان کی کوئی حکمت عملی نہیں تھی‘ وہ 11 سیٹوں کو 111بھی کرلیں پھر بھی ان کا سیاست میں کردار نہیں۔