ملتان ،میپکوٹیموں کی کارروائی،93بجلی چورپکڑلیے

137

ملتان (اے پی پی) میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میںایک روز میں 93 بجلی چور پکڑ لیے۔ ایک لاکھ 18 ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر 18 لاکھ 76 ہزار روپے جرمانہ عائد اور 3 مقدمات درج کیے۔ صارفین میٹر باڈی ٹمپر، ڈائریکٹ سپلائی، میٹر میں لوپ لگاکر، میٹر سلو، میٹر ڈیڈ سٹاپ اور میٹر اسکرین واش کرکے بجلی چوری کرتے ہوئے پائے گئے۔ 23 نومبر 2014ء کو ملتان میں 8 گھریلو صارفین کو 8811 یونٹس چوری کرنے پر 164996 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈی جی خان میں 11 گھریلو صارفین کو 15603 یونٹس چوری کرنے پر 224470 روپے جرمانہ، وہاڑی میں 8 گھریلو صارفین کو 7929 یونٹس چوری کرنے پر 128242 روپے جرمانہ، بہاولپور میں 14 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 22374 یونٹس چوری کرنے پر 464892 روپے جرمانہ، ساہیوال میں 12 گھریلو، کمرشل، صنعتی اور ٹیوب ویل صارفین کو 22175 یونٹس چوری کرنے پر 281125 روپے جرمانہ اور 2 مقدمات درج، رحیم یار خان میں 11 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 8630 یونٹس چوری کرنے پر 154500 روپے جرمانہ، مظفرگڑھ میں 11 گھریلو صارفین کو 8413 یونٹس چوری کرنے پر145700 روپے جرمانہ،بہاولنگر میں3 گھریلو صارفین کو4528یونٹس چوری کرنے پر 75000 روپے جرمانہ جبکہ خانیوال میں 15 گھریلو اور کمرشل صارفین کو 20456 یونٹس چوری کرنے پر 237914 روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور ایک ایف آئی آر درج کروائی گئی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر طاہر محمود نے 90 میپکو ملازمین کے بچوں، بچیوں اور ان کی اپنی شادیوں کے اخراجات کے لیے 72 لاکھ روپے میرج گرانٹ دینے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ یہ رقم 80 ہزار روپے فی کس کے حساب سے تقسیم کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 68 حاضر سروس، ریٹائر ملازمین کے بچوں، بچیوں کی شادی کے لیے 54 لاکھ روپے اور 22 ملازمین کی اپنی شادی کے لیے 17 لاکھ 60 ہزار روپے دیے گئے ہیں۔