عمران خان کے بار ے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، شہباز شریف

610

لندن (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے صدر میاں شہبازشریف نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا۔ لندن میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ ڈاکٹر لارنس نے نوازشریف کامعائنہ کیا ہے اور انہوں نے مزید ٹیسٹ تجویزکیے ہیں، نوازشریف کاآئندہ ہفتے پی ای ٹی اسکین ہوگا، قوم سے نوازشریف کی صحتیابی کیلیے دعاکی اپیل ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا، دیارغیر میں سیاسی بات کرنا مناسب نہیں لگتا۔ صحافی کے سوال پر شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے چند دنوں میں بہت غلط باتیں کی ہیں، انہیں اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتیں۔ قبل ازیں نوازشریف یونیورسٹی کالج ویسٹ(دی ہاٹ اسپتال) مورلینڈ اسٹریٹ پہنچے تو شہبازشریف، حسین نواز اور ڈاکٹر عدنان ان کے ساتھ تھے۔