غداری کیس : مشرف نے فیصلہ محفوظ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

150

لاہور،اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈیسک+نمائندہ جسارت)سابق صدرمملکت جنرل (ر) پرویز مشرف نے خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کیخلاف لاہورہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست میںوفاقی حکومت ،وزارت قانون و انصاف ،ایف آئی اے، خصوصی عدالت کے رجسٹرار کو فریق بنایا گیا ہے ۔ درخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ خصوصی عدالت نے 19 نومبر کو موقف
سنے بغیر فیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سے بیرون ملک علاج کے لیے مقیم ہوں۔ بیماری کی وجہ سے عدالت میں اپنا موقف پیش نہیں کر سکا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ خصوصی عدالت کافیصلہ محفوظ کرنے کا حکم معطل کیا جائے۔ عدالت غداری کیس کی سماعت تندرست ہونے تک ملتوی کرنے کا حکم دے۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی ہے کہ عدالت صحت کے تعین کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دے۔ واضح رہے کہ 19 نومبر کو خصوصی عدالت نے پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس میں استغاثہ کی جانب سے تحریری دلائل جمع کرانے پرکیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے جو28 نومبر کوسنایا جائے گا ۔
غداری کیس