لاڑکانہ، وفاقی سیکرٹری انرجی محمد عرفان کی ہدایات پر  بجلی صارفین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری

299

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) وفاقی سیکرٹری انرجی محمد عرفان کی ہدایات پر بجلی کے صارفین کے مسائل کے حل کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ سیکڑوں کی تعداد میں علاقہ مکینوں کی شرکت، شہریوں کے مسائل حل کیے گئے۔ کھلی کچہری جناح باغ سب ڈویژن کی حدود عطا ترک پارک میں منعقد کی گئی، جس میں سپرنٹنڈنٹ انجینئر محمد خان سوہو، ایگزیکٹو انجینئر عبدالحق سیال، آر او سہیل کھاوڑ و دیگر افسران اور سیکڑوں کی تعداد میں علاقہ مکینوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ انجینئر سیپکو محمد خان سوہو کا کہنا تھا کہ سیپکو افسران و عملدار ہر ڈسٹرکٹ میں ہر ہفتے کھلی کچہری کا انعقاد کرتے ہیں اور شہریوں کے مسائل فوری حل کیے جاتے ہیں، کھلی کچہری میں بھی 3 سو سے زائد بجلی صارفین نے زائد بلنگ، ڈیڈیکشن اور دیگر شکایات کیں، جنہیں موقع پر حل کیا گیا جبکہ کھلی کچہری کے انعقاد سے 13 لاکھ روپے کی وصولی بھی کی گئی۔