سندھ ہائی کورٹ: ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم رحیم شاہ کی درخواست مسترد

111

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے ارشاد رانجھانی قتل کیس میں ملزم رحیم شاہ کی دوسری مرتبہ بھی درخواست مسترد کردی۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو اور جسٹس عبد المبین لاکھو نے متعلقہ قتل کیس میں ملزم رحیم شاہ کی درخواست ضمانتپر سماعت کی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق مقتول ارشاد رانجھانی روڈ پر زخمی حالت میں پڑا تھا لیکن ملزم رحیم شاہ نے لوگوں کو مدد کرنے سے روک دیا تھا‘ جائے وقوع پر لوگوں نے وڈیو بھی بنائی جو کیس کا حصہ ہے۔ ملزم کے وکیل کے مطابق ان کے موکل نے اپنے دفاع میں ارشاد رانجھانی پر فائرنگ کی۔