پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے پیچھے ملک دشمن قوتیں ہیں، احسن اقبال

101

اسلام آباد(مانیٹر نگ ڈ یسک+صباح نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مر کزی ر ہنماء و سابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہاہے کہ شبہ ہے کہ پی ٹی آئی کی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا پیسہ ہے، تحریک انصاف ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو کام سے روک رہی ہے،پی ٹی آئی سیاست میں سب سے زیادہ کرپشن کررہی ہے ،(ن) لیگ کا کوئی ایسا اکائونٹس نہیں جو رپورٹ نہیں ہوا،حکومت نواز شریف کو تضحیک کے ساتھ بیرون ملک بھیجنا چاہتی تھی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عمران خان نواز شریف کو باہر بھجوانے پراگر مگر کررہے تھے اور اپنی سیاست کے لیے شورٹی بانڈ کی شرط رکھی جب کہ حکومت نواز شریف کو تضحیک کے ساتھ بیرون ملک بھیجنا چاہتی تھی لیکن عدالت نے آبرومندانہ اجازت دی جس پر حکومت نے عمل کیا۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف سوچے سمجھے منصوبے کے تحت الیکشن کمیشن کو کام سے روک رہی ہے، اب سمجھ آرہا ہے کہ کیونکر تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے2ارکان کے تقررپر بہانے کررہی تھی،عمران نیازی اپنی چوری کا حساب دیں، ہمیں شبہ ہے کہ آپ کی فنڈنگ کے پیچھے پاکستان دشمن قوتوں کا پیسہ شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کے 23 بے نامی اکائونٹس پکڑے جاچکے ہیں،کیوں یہ اربوں روپے کی خوربرد قوم سے چھپائی گئی یہ ناقابل معافی جرم ہے، عمران خان کو قوم کو اس کا جواب دینا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 15 ماہ گزر چکے ہیں عمران صاحب آپ کی اکنامک ٹیم کہاں ہے، عمران احمد نیازی آپ 20 سال سے قوم کو الو بنا رہے تھے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ابھی عوام سے اس حکومت نے مزید تیل نچوڑنا ہے اور مہنگائی میں اگلے 6 ماہ میں مزید اضافہ ہونا ہے، جتنا فرق ٹماٹر کی قیمت میں ہے اتنا ہی فرق حکومت کی معیشت میں ہے، حکومت کے وزیر 17 روپے کلو ٹماٹر بیچتے رہے، اس فیک لیڈرشپ کو ختم کرے اصل لیڈرشپ کو لایا جائے۔