نواز شریف واپس نہ آئے تو سزا پر مہر ثبت ہوجائے گی‘ اعتزاز احسن

96

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میرا خیال ہے کہ نواز شریف4 ہفتے کا وقت مکمل ہونے سے قبل ہی پاکستان آ جائیں گے کیونکہ واپس نہ آنے کی صورت میں ان کی اپیل خارج ہو جائے گی اور ان کی سزا پر مہر ثبت ہو جائے گی۔ منگل کو میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے اس بار شریف خاندان کو 2007ء جیسی عدلیہ دوبارہ دستیاب نہیں ہو گی جس عدلیہ نے 8 سال کی زاید المیعاد درخواست پر سماعت کر کے نواز شریف کو بری کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان میں صرف مریم نواز ہی دلیر اور بہادر نظر آئی ہیں ان کے دونوں بھائی بھگوڑے ہیں جبکہ ایک قریبی رشتہ دار بھی عدالتی مفرور ہے‘ بیگم کلثوم نواز کے بعد مریم نواز نے والد کا ساتھ دیا۔ اعتزازاحسن نے کہا کہ ریلیف کا دہرا معیار ہونے سے لوگوں میں تشویش بڑھے گی اس مقابلے میں اصلاحات لانا ضروری ہے۔
اعتزاز احسن