کمشنر کراچی گرلز باسکٹ بال کا ٹائٹل بحریہ کالج کے نام

156

کراچی (اسٹاف رپورٹر) کمشنر کراچی افتخار شالوانی نے کہا کہ قائد اعظم ڈے پر شہر میں اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا جائیگا ،شہر میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دیکر امن اور ترقی کو یقینی بنا جاسکتا ہے درسگاہوں کی سطح پر کھیلوں کے فروغ سے جہاں صحت مند سرگرمیاں پران چڑھیں گی وہیں نئے کھیلوں کے شعبوں میں نئے ٹیلنٹ کو بھی متعارف کرایا جاسکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی جیم خانہ میں “کمشنر کراچی SSB کپ گرلز باسکٹ بال ٹورنامنٹ”کے فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،SSB کپ گرلز کا ٹائٹل بحریہ کالج کی ٹیم نے مد مقابل سٹی اسکول PAFکیمپس کو شکست دیکر اپنے نام کرلیا۔ فاتح کلب کی جانب سے انوشہ 12،حرا 8اور ایمن 8جبکہ رنر اپ ٹیم کی جانب سے لائبہ 16اور مریم نے 8پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہیں کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،ظفر اقبال اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،سلیمان شارق اور عبداللہ امام تھے اختتامی تقریب میں کمشنر کراچی نے فاتح ،رنر اپ ٹیموں کے کپتانوں اور تھرڈ پوزیشن پر آنے والی بیکن ہوائس اسکول سسٹم PECHSکیمپس کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی انعامات تقسیمکیے۔ بحریہ کالج کی انوشہ کو گرلز آف دی ٹورنامنٹ اور سٹی اسکول PAFکی لائبہ کو فائنل کا مین آف دی میچ ٹرافی دی گئی ۔اس موقع پر کراچی جیم خانہ کی اسپورٹس کمیٹی کی چیئر پرسن پروین میم والا،PTFکے نائب صدر خالد جمیل شمسی ، SOAکے نائب صدر انجینئر سید محفوظ الحق ،معروف سیاسی و سماجی رہنماء محمد سلیم خمیسانی ،اسسٹنٹ کمشنر سول لائنز فاطمہ بشیر ،اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹر کنول نظام ،ستار جاوید اور دیگر موجود تھے اپنے خطاب میں کمشنر کراچی نے مزید کہاکہ آج اس ایونٹ میں بچیوں نے جس شاندار پر فارمنس کا مظاہرہ کیا ہے وہ قابل دید ہے ہماری بچیاں ہر شعبے میں مہارت رکھتی ہیں ۔