حکومت کے دن گنے جا چکے ہم اسلام آباد سے خالی ہاتھ نہیں آئے ، مولانا فضل الرحمٰن

100

 

بنوں(خبر ایجنسیاں) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ حکمران دن گننا شروع کردیں ہم اسلام آباد سے خالی ہاتھ واپس نہیں آئے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کا کوئی نظریہ نہیں، ان کے پاس مخالفین کوگالیاں دینے کے علاوہ کچھ نہیں، ووٹ چوری کر کے حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے، ہم پاکستان کی جمہوریت اورآئین کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں، ان کی جڑیں کٹ چکیں اب اپنے دن گنتے جائیں،ہم اسلام آباد بلاوجہ نہیں گئے اورایسے ہی واپس نہیں آئے۔وزیر اعظم کی گزشتہ روز کی تقریر کے جواب میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمران گالم گلوچ
بریگیڈ تیار کرکے اسے سیاست سمجھتے ہیں، ہم کسی کے پیچھے چھپنے والے لوگ نہیں، ہم میدان میں کھڑے ہیں، آوَ میرے اور اپنے کردار کا مقابلہ کرو، میرے والد اور اپنے والد کے کردار کا مقابلہ کرو۔ میرے دادا اور اپنے دادا کے کردار کا مقابلہ کرو، ان باتوں سے حکومتیں نہیں چلتیں، ملک کو دوبارہ الیکشن کی طرف جانا ہوگا، قوم کو دوبارہ امانت واپس کرنی ہوگی۔انڈس ہائی وے بنوں چوک کے مقام پر دھرنے کے دوران عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کی جمہوریت اورآئین کے تحفظ کے لیے نکلے ہیں آپ کی جڑیں کٹ گئیں اور چولہیں ہل گئیں،عمران خان اپنے دن گننا شروع کردیں، ہم اسلام آباد ایسے ہی نہیں گئے اورایسے ہی نہیں آئے۔کارکن اگلے فیصلے تک انتظار کریں ۔
فضل الرحمان