اسلام آباد ( آن لا ئن ) سابق وزیر خزانہ اسد عمر ایک بار پھر کابینہ کا حصہ بن گئے،اسد عمر نے وفاقی وزیر کی حیثیت سے حلف اٹھالیا جہاں ایوانِ صدر میں صدر مملکت عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔تفصیلا ت کے مطابق اسد عمر نے ایک بار پھر وفاقی وزیر کا حلف اٹھا لیا اسد عمر کو کابینہ میں منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات کا قلمدان سونپا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق
اعوان نے گزشتہ روز اسد عمر کی کابینہ میں شمولیت کی اطلاع دی تھی جب کہ وزیراعظم نے وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار کا قلمدان تبدیل کرتے ہوئے انہیں پیٹرولیم کی وزارت سونپی ہے۔وفاقی کابینہ میں اس وقت 24 وزراء مختلف قلمدانوں پر ہیں جن میں سے عمر ایوب خان کے پاس پاور ڈویژن کے ساتھ ساتھ پیٹرولیم ڈویژن کا اضافی قلمدان ہے جو اب خسرو بختیار کو دیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے جکہ وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا بھی امکان ہے، مسلم لیگ ق اور ایم کیو ایم کو بھی مزید ایک وزارت دی جا سکتی ہے۔
اسد عمر