پرویز مشرف کیخلاف سنگین غداری کیس کا فیصلہ محفوظ

156

اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے سابق صدر اور فوجی آمر جنرل (ر) پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس میں فیصلہ محفوظ کرلیا جو 28نومبر کو سنایا جائے گا۔

اسلام آباد میں خصوصی عدالت میں سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالتی استفسار پر رجسٹرار نے بتایا کہ پرویز مشرف کے وکیل عمرہ کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب میں ہیں۔ جس پر جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا کہ آج پرویز مشرف کے وکیل کو دلائل کیلئے تیسرا موقع دیا تھا، استغاثہ نے تحریری دلائل جمع کرا دیئے جو ہمارے لیے کافی ہیں۔

عدالت نے ہدایت کی کہ سابق صدر کے وکیل چاہیں تو 26 نومبر تک تحریری دلائل جمع کرواسکتے ہیں۔جس کے بعد خصوصی عدالت نے پرویز مشرف سنگین غداری کیس کا فیصلہ 28 نومبر تک کے لیے محفوظ کرلیا۔