کوئٹہ میں کالعدم تنظیم کے 2 سابق اراکین قتل

118

کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ کے علاقے کلی شابو میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کردیا۔ پولیس حکام کے مطابق مسلح ملزمان نے درو خان اور عبدالعزیز کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کار میں سوار ہو کر اپنے گھر جارہے تھے، دونوں کو 6، 6 گولیاں لگیں۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ماضی میں درو خان اور عبدالعزیز کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا جنہوں نے گزشتہ سال ہی سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر ریاست مخالف لڑائی ختم کردی تھی۔