کوئٹہ میں کالعدم تنظیم  کے 2 سابق اراکین قتل

100

کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے دارلحکومت کے علاقے کلی شابو میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو قتل کردیا۔پولیس حکام کے مطابق مسلح ملزمان نے درو خان اور عبدالعزیز کا اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کار میں سوار ہو کر اپنے
گھر جارہے تھے۔واقعے کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان موٹر سائیکلوں پر سوار تھے جنہوں نے دونوں بھائیوں پر خودکار ہتھیار سے حملہ کیا۔فائرنگ کے نتیجے میں دونوں کو 6، 6 گولیاں لگیں، جن میں سے ایک نے جائے واردات پر ہی دم توڑ دیا جبکہ دوسرا بھائی ہسپتال پہنچ کر جاں بحق ہوگیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ماضی میں درو خان اور عبدالعزیز کا تعلق ایک کالعدم تنظیم سے تھا جنہوں نے گزشتہ سال ہی سیکورٹی فورسز کے سامنے ہتھیار ڈال کر ریاست مخالف لڑائی ختم کردی تھی۔
دو قتل