پشاور کو بین الاقوامی ہاکی میچوں کی میزبانی دینے کا اعلان

122

پشاور(نمائندہ خصوصی) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل آصف باجوہ نے اعلان کیا ہے کہ پشاور کو بین الاقوامی ہاکی میچوں کی میزبانی دیں گے گزشتہ روز پشاور کے لالہ ایوب ہاکی ا سٹیڈیم میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یورپین ٹیمیں جنوری اور فروری میں پاکستان کا دورہ کر رہی ہیں ان کے میچ ملک میں کروائیں گے اور خاص طور پر پشاور کو بھی بین الاقوامیمیچوں کی میزبانی دیں گے اگر پشاور میں قومی کھیل ہو سکتے ہیں تو یہاں بین الاقوامی ہاکی میچز بھی ہو سکتے ہیں کامیاب ترین قومی کھیل پر صوبائی حکومت اور آرگنائزر کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔دوسری طرف پر ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر(ر) سجاد کھوکھر نے کہا ہے کہ فنڈز کی کمی کے باعث پاکستان ہاکی ٹیم پر ہاکی لیگ سمیت دیگر انٹرنیشنل ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کر سکی جس کے باعث اولمپک کوالیفائنگ رائونڈ میں ہالینڈ کے خلاف میچز آئے جس میں شکست ہوئی، انہوں نے کہا کہ ہاکی بہتری کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔