قومی کھیل، جوڈو آرمی نے جیت لی، واپڈا کی دوسری پوزیشن

133

پشاور (نمائندہ خصوصی) ایبٹ آباد میں کھیلا گیا قومی کھیل جوڈو ایونٹ آرمی نے جیت لیا، واپڈا نے دوسری اور نیوی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ آخری روز مردوں کی 81 کے جی کیٹگری میں واپڈا کے کامران بٹ نے پہلی، پنجاب کے محمد یار نے دوسری، آرمی کے عباس اور نوید نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 90 کے جی میں آرمی کے قیصرپہلے، واپڈا کے عمیر دوسرے، پولیس کے سلیمان اور سجاد تیسرے نمبرپر رہے، سو کلوگرام میں انٹرنیشنل جوڈو کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے ٹیم کے لئے دوسرا انفرادی گولڈ میڈل جیتا، ریلوے کے عمر نے چاندی، ریلوے ہی کے رانا شجاع اور عابد نے کانسی کے تمغے جیتے۔100 کے جی سے زائد کیٹگری میں آرمی کے افضل نے پہلی، واپڈا کے معروف نے دوسری، نیوی کے حامد اور پولیس کے عباس نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ خواتین 57 کے جی میں آرمی کی عاصمہ رانی نے پہلی، نیوی کی فہمیدہ نے دوسری، خیبر پختونخوا کی ناہیدہ اور سندھ کی فاطمہ عرفان نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 63 کے جی میں آرمی کی آمنہ ٹوڈا پہلے، واپڈا کی سونم دوسرے نمبر پررہے۔