لاڑکانہ، عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر 15 پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی

76

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) ایس ایس پی لاڑکانہ مسعود احمد بنگش نے عوامی شکایات اور فرائض میں غفلت برتنے پر 15 پولیس اہلکاروں کیخلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے سپاہی دوست محمد کو نوکری سے برطرف کردیا جبکہ سپاہی عبدالخالق، عارف علی، عاشق علی، محمد نواز، امتیاز علی، زاہد علی، علی خان اور جاوید علی سمیت 24 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ ایس ایس پی کے مطابق پولیس افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹیاں احسن طریقے سے سرانجام دے کر شہریوں کے ساتھ بہتر رویہ اختیار کریں، بصورت دیگر غفلت اور لاپروائی ثابت ہونے پر ان کیخلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔