اسلام آباد (اے پی پی) پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری کی کمر کی تکلیف کم نا ہوسکی،ان کی گردن کی ایم آر آئی کی رپورٹ کا انتظار ہے اور ان کے شوگر اور بلڈ پریشر کے ٹیسٹ روزانہ کی بنیاد پر کررہے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کی گزارش پر شعبہ فزیوتھراپی کی ہیڈ ڈاکٹر مبشرہ صابر نے ان کا معائنہ کیا اور ان کی ہدایت پر فزیوتھراپی کی ماہر ڈاکٹر کی جانب سے آصف زرداری کی ریڑھ کی ہڈی کی فزیو تھراپی شروع کر دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ آصف زرداری پچھلے 3 ہفتے سے پمز کارڈیک وارڈ میں زیر علاج ہیں۔