ملتان ، ڈینگی کے مزید 12 نئے کیسز سامنے آگئے‘ مریضوں کی تعداد 261 ہو گئی

126

ملتان (آئی این پی) جنوبی پنجاب میں سردی میں اضافہ کے باوجود ڈینگی کے حملے نہ رک سکے۔ 12 نئے مریضوں کی آمد کے ساتھ رواں سیزن میں ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 261 ہو گئی۔فضا میں بڑھتی ہوئی خنکی کے باوجود ڈینگی کی پرواز کو نہ روکا جا سکا۔ ملتان کے نشتر اسپتال میں ڈینگی کے متاثرہ مریضوں کی تعداد کم نہ ہو سکی۔ محکمہ صحت کی جانب سے مؤثر اقدامات نہ ہونے کے باعث جنوبی پنجاب بھر میں ڈینگی کے حملوں کا سلسلہ تا حال جاری ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران نشتر اسپتال میں ڈینگی کے شبہ میں 12 نئے مریضوں کا لایا گیا جس کے بعد کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی تعداد 13 ہو گئی۔ نشتر میں زیر علاج مریضوں میں سے 10 میں دینگی وائرس کی تصدیق ہوگئی۔