کوئٹہ میں شدید سردی میں گیس پریشر انتہائی کم ہو گیا

93

کوئٹہ(کامرس ڈیسک) کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے گر جانے کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث ٹھنڈ سے بچنے کے لیے شہریوں نے بجلی اور کم گیس پریشر میں چلنے والے ہیٹروں کا استعمال بڑھا دیا۔بجلی سے چلنے والے ان ہیٹروں کی قیمتیں بھی کچھ کم نہیں، دس ہزار سے لیکر 25 ہزار تک کے ہیٹر دستیاب ہیں جنہیں خریدنا شہریوں کی مجبوری بن گئی۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ الیکٹرک ہیٹروں کی خصوصیات کے سامنے اس کی قیمت بے معنی ہے، شدید سردی میں شہریوں کے لئے الیکٹرک ہیٹر کسی نعمت سے کم نہیں مگر اسے چلانے سے بجلی کے بلوں میں اضافہ بھی شہریوں کے لئے معاشی طور پر پریشانی کا باعث ہے جبکہ محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے گیس پریشر میں کمی کے مسئلے کے حل کے لئے بھی کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔