الطاف حسین نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی

207

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گردی میں ملوث بانی ایم کیو ایم الطاف حسین نے بھارت میں سیاسی پناہ کی درخواست کر دی۔ متحدہ کے قائد کو نفرت انگیز تقاریر کرنے اور منی لانڈرنگ کے جرائم میں ملوث ہونے کے باعث برطانیہ میں 15 سال جیل کی سزا ہونے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کو یرغمال بنائے رکھنے اور معصوم لوگوں کا خون بہانے جیسے سنگین جرائم میں ملوث بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اپنے منطقی انجام سے خوف زدہ ہو کر بھارت سے مدد مانگنے پر مجبور ہوگیا ہے۔الطاف حسین نے بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کو بھیجے گئے خصوصی پیغام میں اپیل کی ہے کہ اسے اور اس کے ساتھیوں کو بھارت میں سیاسی پناہ فراہم کی جائے۔ الطاف حسین کا کہنا ہے کہ چونکہ اس کے آبائو اجداد کا تعلق بھارت سے تھا اس لیے اسے بھارت میں رہائش اختیار کرنے کی اجازت دی جائے۔