سرگودھا، قصابوں کی ہڑتال چوتھے روز میں داخل

178

سرگودھا (اے پی پی)سرگودھا بھر میں قصابوں کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری رہی، شہر بھر میں جمعرات کے روز بھی گوشت نہ ملنے پر لوگوں کی اکثریت نے چکن اور مچھلی خریدنے کو ترجیح دی جبکہ ہوٹلز مالکان نے بیف اور مٹن کڑاہیوں کی قیمتوں میں 100 سے 200 روپے تک کا اضافہ کردیا۔ ہوٹل مالکان کا کہنا ہے کہ گوشت دوسرے شہروں سے منگوانا پڑتا ہے جس کے اخراجات زیادہ آتے ہیں اس لئے بیف اور مٹن کڑاہی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔