اسحاق ڈار کی اہلیہ کے اکائونٹس سے رقم نکلوانے کی درخواست پرسماعت ملتوی

112

اسلام آباد (اے پی پی) احتساب عدالت نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی اکائونٹس سے رقم نکلوانے کی درخواست پرسماعت 20 نومبر تک ملتوی کر دی۔ اثاثہ جات کیس میں اسحاق ڈار کی جائداد قرقی کے خلاف درخواست مسترد ہو چکی ۔ نیب کو اسحاق ڈار کی جائداد قرقی کی اجازت مل چکی ہے۔علاوہ ازیں احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کے لیے دائر مسلم لیگ (ن)کے رہنمائوں کی درخواست پر شفا اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے آج تک جواب طلب کر لیا ہے۔ گرفتار سابق وزیراعظم شاہد خاقان اسپتال میں زیر علاج ہیں، خرم دستگیر ، مرتضیٰ جاوید عباسی، محسن شاہنواز رانجھا اور برجیس طاہر نے ملاقات کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے۔