ڈاکٹر شفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلا دیش کے امیر منتخب ‘ سراج الحق کی مبارکباد

124

لاہور(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر شفیق الرحمن جماعت اسلامی بنگلا دیش کے نئے امیر منتخب ہوگئے۔وہ گزشتہ 3 سال سے جماعت اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی حیثیت سے فرائض سرانجام د ے رہے تھے۔ واضح رہے کہ بنگلا دیش میں جماعت اسلامی کے ذمے داران اور کارکنان کے خلاف وسیع پیمانے پر حکومتی سرپرستی میں مظالم ڈھائے جارہے ہیں۔بزرگ رہنما پروفیسر غلام اعظم اور سابق امیر جماعت
اسلامی مولانا مطیع الرحمن نظامی سمیت ساری اعلیٰ قیادت کو شہیدیا گرفتار کرلیا گیا ہے۔جماعت اسلامی بنگلا دیش تمام تر آزمائشوں کے باوجود پوری قوت سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے نو منتخب امیر جماعت اسلامی بنگلا دیش ڈاکٹر شفیق الرحمن کے نام اپنے خط میں ان کے لیے استقامت اور بنگلا دیش اور اس کے شہریوں کے لیے نیک تمنائوں کی دعا کی ہے۔ سینیٹرسراج الحق نے اپنے خط میں کہا کہ جماعت اسلامی کے سابق امیر مولانا مقبول احمد نے اپنی پیرانہ سالی کے باوجود ایک بحرانی دور میں جماعت کی قیادت کی ہے۔ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ نومنتخب امیر اور جماعت کی قیادت وکارکنان ایک نئی روح کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھتے ہوئے برادر ملک بنگلا دیش کے استحکام اور ترقی کے لیے کوشاں رہیں گے۔
سراج الحق کی مبارکباد