آصف زرداری کی صحت سے متعلق لاعلم رکھا جارہا ہے، ترجمان

97

اسلام آباد (آئی این پی) سابق صدر آصف زرداری کے ترجمان عامر فدا پراچا نے کہا ہے کہ ہمیں آصف زرداری کی صحت کے حوالے سے بالکل لاعلم رکھا جا رہا ہے، سرکاری ڈاکٹروں کے بورڈ کی رپورٹ جو تشویشناک ہے کے بعد پارٹی اور خاندان سے کسی بات کا تبادلہ نہیں کیا جا رہا، جو زیادہ تشویشناک ہے۔ معاملہ صرف اسپتال منتقلی کا نہیں، اصل مسئلہ درست علاج کا ہے۔ سلیکٹڈ حکومت آصف زرداری کی زندگی سے کھیل رہی ہے اس لیے سابق صدر تک ان کے ڈاکٹروں کو رسائی نہیں دی جارہی ہے جو
ان کی مکمل طبی معلومات رکھتے ہیں۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ اتنا عرصہ گزر جانے کے باوجود پرائیویٹ میڈیکل بورڈ بٹھانے میں تاخیر انتہائی تشویشناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور خاندان موجودہ حکومت سے کوئی رعایت نہیں مانگ رہے، قانونی حق مانگ رہے ہیں اور قانون ہر شہری کی صحت کے پیش نظر علاج کرانے حق دیتا ہے۔ عامر فدا پراچا نے کہا کہ جب ملک کا سابق صدر، بڑی سیاسی پارٹی کے صدر اور عوام میں مقبول رہنما انسانی حقوق سے محروم ہوں تو باقی ملک کا کیا حال ہوگا۔
ترجمان زرداری