راولپنڈی( آن لائن ) پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے جی ایچ کیو میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں ایرانی سفیر کی جانب سے پاک ایران باردڑ پر دیرپا امن کے قیام کے لیے آرمی چیف کے کردار کو سراہا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف
جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی سفیر نے الوادعی ملاقات کی جس میں آرمی چیف نے پاک ایران تعلقات میں بہتری کے لیے ایرانی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ ایرانی سفیر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے آرمی چیف کی کوششوں کی تعریف کی۔ ایرانی سفیر نے پاک ایران باردڑ پر دیرپا امن کے قیام کے لیے آرمی چیف کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف ملاقات