لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پولیس نے لیڈی ڈاکٹر سے ڈکیتی کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ اور گولیاں برآمد کر لیں۔مارکیٹ تھانہ کی پولیس نے مخفی اطلاع پر کارروائی کر کے تین ملزمان مہران، سرفراز اور سعید کو گرفتار کرتے ہوئے پسٹل اور گولیاں بھی برآمد کیں ۔ اے ایس پی محمد کلیم ملک نے اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تینوں ملزمان ایک ساتھ ایک موٹر بائیک پر اسلحہ کے زور پر ڈکیتیاں کرتے تھے، ملزمان نے چند دن قبل لیڈی ڈاکٹر سلطانہ سندھو چانڈیو سے اسلحہ کے زور پر نقد رقم، موبائل اور پرس چھینا تھا، ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں جن پر شہر کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔