نوابشاہ (سٹی رپورٹر) ماڈل کرمنل کورٹ فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج آصف ماجد قریشی نے 5 سال قبل رشتے کے تنازع پر نوابشاہ میں قتل ہونے والے روشن ڈاہری کیس میں اعجاز علی، فیاض علی ڈاہری کو پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔ دونوں بھائیوں اور باپ نے اپنی بیٹی کا رشتہ مانگنے پر روشن علی ڈاہری کو قتل کردیا تھا جبکہ اس وقت سے دونوں مجرموں کا باپ روپوش ہے، مجرموں کا تعلق باندھی کے نواحی علاقے سے ہے۔ عدالت نے اعجاز علی اور بھائی فیاض علی ڈاہری کو مجرم ثابت ہونے پر پھانسی کی سزا سنا دی ہے۔