پاکستان اسکواش فیڈریشن آئندہ 2 ماہ میں 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گا

121

اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان اسکواش فیڈریشن اگلے 2 ماہ میں 2 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس کی میزبانی کرے گی، ورلڈ اسکواش فیڈریشن کانفرنس اور سالانہ جنرل اجلاس کیپ ٹائون میں ہوا جس میں یہ فیصلے کئے گئے۔ پہلا ٹورنامنٹ دسمبر 2019میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا جبکہ دوسرا ٹورنامنٹ جنوری 2020میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سکواش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ائر وائس مارشل عامر مسعود نے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ اجلاس کی صدارت ورلڈ اسکواش فیڈریشن کے صدر یاک فونٹین نے کی۔سی ای او پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن ایلکس گف نے بھی اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی سطح پر اسکواش کے فروغ کے امور زیر غور آئے۔ائر وائس مارشل عامر مسعود نے سی ای او پروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن سے ملاقات کی جس کے بعدپروفیشنل اسکواش ایسوسی ایشن نے پاکستان میں ہونے والے ٹورنامنٹس کیلئے سیکیورٹی فیس ختم کرنے کا اعلان کیا۔اس ضمن میں پہلا ٹورنامنٹ دسمبر 2019 میں اسلام آباد میں منعقد ہو گا جبکہ دوسرا ٹورنامنٹ جنوری 2020میں کراچی میں کھیلا جائے گا۔