کوئٹہ : پولیس اہلکار نے ماں، بیوی اور بہن کو قتل کر کے خودکشی کر لی

92

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع لورالائی میں پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے اپنی ماں، بیوی اور بہن کو قتل کر کے خودکشی کر لی۔ پولیس کے- مطابق محکمہ پولیس میں جونیئر کلرک ثاقب علی نے اپنے ہی گھر میں فائرنگ کر کے اپنی ماں فوزیہ بی بی، بیوی سعدیہ اور بہن گوشہ بی بی کو قتل کر دیا، بعدازاں ملزم نے فائرنگ کر کے خود کشی کر لی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر چاروں افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کرائیں، واردات کی تحقیقات ابھی جاری ہے۔
پولیس اہلکار خودکشی