حیدر آباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد کے گو ٹھ گل محمد چھلگری کے رہائشی اور محکمہ آبپاشی کے ریٹائر ملازم سودھی چھلگری نے سسر کی جانب سے زبردستی بیوی کو روکنے کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ جنوری 2018ء کو میری بیوی اپنے والدین سے ملنے گئی تھی، جہاں میرے سسر نے زبردستی اپنے گھر پر روک لیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ میری بیوی واپس دلوائی جائے۔ دادو کے گوٹھ لعل بخش پنہور سے پُراسرار طور پر لاپتا ہونے والے نوجوان کی تلاش میں مدد کے لیے لاپتا لڑکے کے والد خان محمد پنہور اور دیگر نے پریس کلب پہنچ کر بتایا کہ 9 سال قبل میرا نوجوان بیٹا خادم علی پراسرار طور پر لاپتا ہوگیا جو کہ اب تک نہیں مل سکا ہے، جبکہ پولیس بھی ہمیں دلا سے دے رہی ہے۔ انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ میرے بیٹے کی تلاش میں میری مدد کی جائے۔