بہت پہلے سے کہہ رہا ہوں نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے،شیخ رشید

603

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ وہ بہت پہلے سے کہہ رہے ہیں کہ نواز شریف ملک سے باہر چلے جائیں گے،قطر کی ائیر ایمبولینس ان کو لیجانے کیلئے تیار کھڑی ہے۔

وزیر ریلوے نے حکومت کی جانب سے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے فیصلےپر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میں بہت پہلے سے کہہ رہا ہوں نواز شریف چلے جائیں گے، قطر والوں نے پچھلے منگل کو آنے کی اجازت مانگی تھی، قطر کی ایئر ایمبولینس ان کے لیے تیار کھڑی ہے۔

شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف سے کوئی پیسا نہیں نکلے گا، ملک کا لوٹا ہوا پیسا آصف زرداری کے دوستوں سے نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ انھیں ابھی معلوم نہیں کہ نواز شریف کب باہر جائیں گے،نواز شریف اور آصف زرداری کو فضل الرحمان کی دعائیں لگی ہیں، اللہ دونوں کو صحت دے، جہاں تک نواز شریف کے سیاسی بحران کے شکار ہونے کا سوال ہے تو اس کی وجہ مریم نواز ہے۔