اپوزیشن تحریک عدم اعتماد کا نسخہ جب چاہے آزما لے، پرویز خٹک

121

اسلام آباد(خبر ایجنسیاں)حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے استعفے اور جلد الیکشن پر ڈیڈلاک ہے لیکن ایسا ڈیڈ لاک نہیں ہے کہ بات چیت ختم ہے، بات چیت جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم تمام پارٹیز کے سربراہان کے ساتھ رابطے میں ہے، ان شا اللہ کوئی نتیجہ ضرور نکلے گا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ پرویزالٰہی صرف بات کررہے ہیں، فیصلہ انہوں نے نہیں کمیٹی نے کرنا ہے۔ان ہائوس تبدیلی کے حوالے سے ایک سوال پر پرویز خٹک نے کہا کہ اپوزیشن جب چاہے تحریک عدم اعتماد کا نسخہ آزما لے ہم تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر دھاندلی ہوئی ہے تو ثبوت دیں، بات آگے چلے گی۔ بغیر ثبوت کے آپ یہ نہیں کہہ سکتے کے وزیراعظم استعفا دیں۔ اس سے تو ایسا رواج بن جائے گا کہ ملک میں جمہوریت نہیں رہے گی۔ تحریک عدم اعتماد جب چاہیں لائیں۔اپوزیشن کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے، تاہم ایسا لگ رہا ہے کہ مولانا فضل الرحمن 12 نومبر تک احتجاج جاری رکھیں گے۔ ہمارا شہباز شریف اور دیگر افراد کے ساتھ رابطہ ہے۔